سپریم کورٹ نے ہٹ اینڈ رن معاملے میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف ان الزامات کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے سے متعلق عرضی آج خارج کر دی جس میں کہا گیاتھا کہ فیصلہ اپنے حق میں کرانے کے لئے 'دبنگ خان' نے 25 کروڑ روپے خرچ کئے
تھے۔
عدالت عظمی نے پیشے سے وکیل منوہر لال شرما کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ بالی و وڈ اداکار کے خلاف لگائے گئے الزامات فضول اور بے بنیاد ہیں۔
مختصر سماعت کے دوران عدالت مسٹر شرما کی دلیلوں سے مطمئن نظر نہیں آئی اور اس نے عرضی خارج کر دی۔